fbpx
رحیم یارخان

رحیم یارخان میں کرونا کے مشتبہ ماں سمیت دوبیٹے چل بسے,علاقے میں خوف وہراس

رحیم یار خان : راجن پور کلاں میں ایک ہفتے میں کرونا مشتبہ ماں سمیت دوبیٹے چل بسے‘ علاقے میں خوف وہراس۔

 راجن پور کلاں کے نواحی موضع مکھن بیلہ کی بستی کریم بخش خان کا رہائشی منظور احمد خا ن جو گلے کے مرض میں مبتلا چل بسا تو دوسرے روز ان کی عمر رسیدہ والدہ بھی اللہ کو پیاری ہوگئی

جب کہ اسی مرض میں مبتلا اس کا بھائی جان محمد خان جو شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھا‘

گزشتہ روز انتقال کر گیا جس کو شیخ زیدہسپتال کی کرونا ٹیم اور پولیس نے اپنی نگرانی میں قبرستان پہنچ کر دفن کرایا۔ تینوں کرونا مشتبہ مریضوں کے انتقال سے علاقے میں خوف ہراس پھیل چکا ہے اور شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے ماسک سینٹائزر اور ڈیٹول خرید رہے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close