رحیم یارخان : 3کمسن بچوں‘6خواتین‘لیڈی ڈاکٹر سمیت 24افراد وائرس کی تصدیق

رحیم یارخان :کورونا وائرس کے وار جاری‘3کمسن بچوں‘6خواتین‘لیڈی ڈاکٹر سمیت 24افراد وائرس کی تصدیق ‘کورونا میں مبتلا مزید2افراد جاں بحق‘ہلاکتوں کی تعداد78‘مجموعی تعداد1573تک جاپہنچی۔

تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں‘گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا محراب پور کا 74سالہ مہر غلام عابد اور عباسیہ بنگلوز کا 60سالہ اعجاز احمد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس میں مبتلا مزید 3کمسن بچوں‘6خواتین اور لیڈی ڈاکٹر سمیت مزید24افراد جن میں سادات کالونی کی5سالہ رباب فاطمہ‘ 10سالہ حجاب فاطمہ اور 9سالہ خدیجہ آصف‘گلبرگ ٹاؤن کی 26سالہ انم ناز‘ٹاؤن شپ کی سیدہ حضیفہ طاہر زیدی‘غوثیہ کالونی کی 19سالہ مہوش‘علامہ اقبال ٹاؤن کی صباء عبدالصمد‘بزنس مین کالونی کی 53سالہ زرینہ اور ہسپتال روڈ کی 39سالہ ڈاکٹر سارہ‘عباسیہ بنگلو زکا 37سالہ ساجد‘21سالہ محمد سعید‘سادات کالونی کا 39سالہ عمران علی‘37سالہ فرحان علی‘چک 75پی کا 38سالہ عبدالوحید‘غوثیہ کالونی کا 65سالہ بشیر احمد‘32سالہ ایم عدنان‘33سالہ ایم الطاف‘16سالہ ذیشان‘گلشن اقبال کا 43سالہ ایم آصف‘بزنس مین کالونی کا 32سالہ راشد علی‘علامہ اقبال ٹاؤن کا 55سالہ زاہد وسیم‘فضلیت ٹاؤن کا 37سالہ فراز اشرف‘ایف ایف سی ٹاؤن کا 35سالہ واجد بشیراور چک 10پی کا 52سالہ عارف حسین شامل ہیں جن کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو حکومتی ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردی ہے‘محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد78‘مریضوں کی مجموعی تعداد 1573تک جا پہنچی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد1279بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »