پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض جاں بحق ہوا، 60 نئے کیس سامنے آئے:عثمان بزدار

رحیم یارخان ڈیسک :  وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کورنا کے 60 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1726 ہے۔ 99665 میں سے 95701 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک1275792 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران12765 ٹیسٹ کئے گئے۔

پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 2238 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل بہت ضروری ہے۔شہریو ں سے اپیل ہے کہ وہ انسداد کورونا کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ طلبا و طالبات کی حفاظت ترجیح ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث صوبے میں صورتحال قابو میں ہے، تاہم شہریو ں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

Exit mobile version