اب کورونا کا علاج چیونگم سے ہوگا ۔

ماہرین نے ایسی چیونگم تیار کرلی جس سے کرونا کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے 48 ویں سینٹرل سائنسی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ سرگئی بوریسویچ نے یہ خوش خبری سنائی ہے کہ اب کرونا کا علاج چیونگم چبا کر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایسی دوا تیار کرلی گئی ہے ، جو چیونگم کی شکل کی ہیں اور اسے اُسی طرح سے چبایا جائے گاجس طرح چیونگم کو چبایا جاتا ہے،
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ’اس دوا کی تیاری پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، جلد یہ روس میں عام عوام کو دستیاب ہوں گی‘۔
اس سے قبل بوریسیویچ کا حوالہ دیتے ہوئے آر بی ایس نے بتایا کہ روسی وزارت دفاع ، چیونگم یا چبانے والی گولیاں اور پھلوں کے پیسٹ کی شکل میں ایک اینٹی کورونا وائرس دوا بھی تیار کررہی ہے۔
اطلاع یہ بھی ہیں کہ روس میں کرونا کے خلاف ایک ایسی دوا تیار کی جارہی ہے، جسےانسان دہی کی طرح استعمال کریں گے اوریہ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوں گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button