رحیم یارخان: کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں میں تین افراد میں تصدیق ہوئی۔

رحیم یارخان: کورونا وائرس کے وار جاری‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین افراد میں تصدیق ہوئی۔

محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریض کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی لسٹ میں وائرس سے متاثرہ افراد میں فاخرہ حسین‘محتاب احمد چیمہ اور آمنہ شامل ہیں۔

محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5745جبکہ اموات کی تعداد 240 تک جا پہنچی جبکہ صحت یاب ہونے والے 5438افراد ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button