لیاقت پور کرپشن کرنے میں لیڈی معلمات بھی مردوں سے نمبر لے گئیں

رحیم یارخان : لیاقت پور کرپشن کرنے میں لیڈی معلمات بھی مردوں سے نمبر لے گئیں،گرلز پرائمری سکول احمد یار ٹانوری جدید میں لاکھوں روپے کی کرپشن،سی ای او ایجوکیشن رحیم یارخان معلمہ ساجدہ پروین پر مہربان،انکوائری رپورٹ  چھپادی گئی،مدعی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،سی ای او آفس میں فائل سرے سے موجود ہی نہیں،ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

جام محمد طارق ٹانوری نے الزام عائد کیا تھا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول احمد یار ٹانوری جدید میں 8/9سال سے تعینات مسماۃ ساجدہ پروین نے نان سیلری بجٹ میں کرپشن کی انتہا کردی تمام بلز بینک سے نکلوا کر خود کھاگئی ہے

سکول کونسل کو آئے سال تبدیل کرکے من پسند افراد مردو عورت اس میں شامل کرکے ان سے دستخط کروا کر پیسے نکلواتی گئی اورکھاتی گئی سکول کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی پینے کے لیے پانی نہیں بیٹھنے کے لیے بچھونے نہیں رنگ و روغن اور دیواریں موقع پر نہیں یونیفارم کسی کو دیا نہیں لیکن ووچر بلوں میں تمام چیزیں اور اشیاء درج کرکے پیسے نکلوالیے گئے اور ساجدہ پروین اپنے آپ کو سابق ایم پی اے اسلام اسلم کی رشتہ دار گردانتی رہی اور آفیسران سے بچتی رہی سی ای او کو درخواست گزاری تو ہیڈ مسٹریس گرلز ماڈل ہائی سکول کو انکوائری آفیسر مقررکرکے رپورٹ طلب کی گئی انکوائری فائنل ہو کے رپورٹ بھی چلی گئی لیکن سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یارخان نے بجائے کاروائی کرنے کے فائل ہی دبوادی جام طارق نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ مس ساجدہ پروین نے الزامات کی تردید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »