کپاس کا نیا بیج BS-13 پاکستان میں کاشت کے لئے منظور ہو جانے کے روشن امکانات

رحیم یار خان:وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ انکی یونیورسٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ زرعی میدان میں بھی بڑا انقلابی کردار ادا کر رہی ہے اور انکی یونیورسٹی میں تیار کئے گئے کپاس کے بیج اس وقت پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والے کپاس کے بیج ہیں۔

ریشم سیڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر محمد عارف چوہدری اور ترقی پسند کاشتکار ڈاکٹر عمر جمیل سے اپنے دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انکی یونیورسٹی میں قائم زرعی تحقیقاتی شعبہ پاکستان بھر کے زرعی تحقیقاتی مراکز میں ایک منفرد مقام کا حامل ہے
یونیورسٹی میں تیار کئے گئے کپاس کے بیج IUB-13  اور BS-13 پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کاشت ہونے والے کپاس کے بیج ہیں

جبکہ آئندہ کچھ عرصے کے دوران کپاس کا ایک نیا بیج BS-13  بھی پاکستان بھر میں کاشت کے لئے منظور ہو جانے کے روشن امکانات ہیں۔

اس موقع پر موجود یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ پاکستان کو روشن معاشی مستقبل کپاس سے جڑا ہوا ہے اس لئے پاکستان بھر میں کپاس کی زیادہ سے زیادہ کاشت ہونی چاہیئے تاکہ پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر مالیتی روئی اور خوردنی تیل کی درآمد سے چھٹکارہ مل سکے۔

اس موقع پر محمد عاف چوہدری اور ڈاکٹر عمر جمیل نے اسلامیہ یونیورسٹی کی ان کاوشوں کو سرہا جو یہ یونیورسٹی کپاس کے میدان میں بہترین طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم جمیل بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button