کپاس آگاؤ مہم کوناکام بنانے کی سازشیں منظرعام پرآگئیں

 محکمہ انہار پنجاب کی حکومت پنجاب کی زیادہ کپاس آگاؤ مہم کوناکام بنانے کی سازشیں منظرعام پرآگئیں خطہ بہاولپور میں پنجاب کی50 فیصدکپاس کی کاشت کے باوجود نہری پانی کی بندش کردی گئی میلسی ساءفن سے پانی کی تقسیم کا اختیارچیف انجینئرانہارملتان کودیدیاگیاہیڈریگولیٹر لال سوہانرا پر6500 کیوسک کی بجائے2800 کیوسک پانی کی آمدنہراے پی برانچ اورڈیزرٹ برانچ میں ضرورت سے بھی60 فیصدنہری پانی کی کمی چھوٹے مائنر اوربی سی کینالز کئی روز سے بندٹیل پرکپاس کی فصل جھلس گئی کپاس کی فصل کوشدیدنقصان پیدوارمتاثر ہونے کاخدشہ، وزیراعلی پنجاب سمیت تمام انتظامی افسران کی زیادہ کپاس پیداکرنے کی کاوشیں دم توڑنے لگیں سیکرٹری انہاراورڈائریکٹر ریگولیشن پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے اختیارات چیف انجینئرانہار بہاولپورکے حوالے کریں ۔ عوامی وسماجی حلقوں اورکاشتکارتنظیموں کامطالبہ، تفصیل کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سمیت چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری زراعت اورانتظامی افسران نے محکمہ زراعت کیساتھ مل کرزیادہ کپاس آگاؤ مہم شروع کررکھی ہے پنجاب بھر میں امسال85 ہزارگانٹھیں پیداکرنے کاہدف مقررکیاگیاہے پنجاب بھر میں تقریباساڑھے48 لاکھ ایکڑ پرجنوبی پنجاب37 لاکھ ایکڑ جبکہ بہاولپورڈویژن میں 23 لاکھ ایکڑ رقبہ پرکپاس کاشت کی گئی ہے اس کے برعکس محکمہ انہار پنجاب نے گزشتہ دوسالوں سے خطہ بہاولپورکیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک شروع کررکھاہے قیام پاکستان سے لے کرگزشتہ دوسال تک ہیڈمیلسی ساءفن سے پانی کی تقسیم کا اختیار چیف انجینئربہاولپورکے پاس تھالیکن گزشتہ دوسال قبل ہیڈمیلسی ساءفن کا اختیار چیف انجینئرملتان کودیدیاگیاہے جبکہ ہیڈاسلام جوکہ ہمیشہ خشک رہتاہے اس کا اختیارچیف انجینئربہاولپورکودیاگیاہے اب چیف انجینئرملتان اپنی مرضی کے مطابق نہروں میں آنیوالاپانی پہلے اپنے زون میں پوراکرتے ہیں بچاکچھا پانی ہیڈریگولیٹر لال سوہانرا پربھیج دیاجاتاہے ہیڈریگولیٹر پرنہری پانی کی6500 کیوسک ضرورت ہوتی ہے جبکہ مجموعی طورپر2800 سے زیادہ پانی فراہم نہ کیاجاتاہے نہر اے پی برانچ میں 1400 کیوسک نہر ڈیزرٹ برانچ میں 1500 کیوسک پانی چھوڑ دیاجاتاہے اس کے علاوہ پانی چھوٹی نہریں ایک ماہ سے خشک پڑی ہوئی ہیں جس سے کپاس کی فصلات بری طرح جھلس کرتباہ ہورہی ہے جس سے کپاس کی پیداوارمتاثرہونے کاخدشہ ہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ انہارپنجاب اورچیف انجینئرانہارملتان کی ہٹ دھرمی کو زیادہ کپاس آگاؤمہم کوسبوتاژ کرنے کی سازش قراردیاہے انہوں نے کہاہے کہ محکمہ انہارکی اس پالیسی کی وجہ سے پورے پنجاب کی50 فیصدکپاس شدیدمتاثرہوسکتی ہے ۔ انہوں نے سیکرٹری انہارپنجاب اور دیگرارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کرپانی کی منصفانہ تقسیم کامطالبہ کیاہے ۔ <br /> <br />

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button