کپاس کی کاشت کے موضوع پر ایف ایف سی کا فارمرز میٹنگ کا انعقاد

رحیم یارخان:کپاس کی کاشت کے موضوع پر ایف ایف سی کی طرف سے اڈا پل پیلس رحیم یار خان میں فارمرز میٹنگ کا انعقاد،جس کا مقصد کاشتکاروں میں کپاس کی منافع بخش پیداوار کے حصول سے متعلق آگاہی پیدا کرناتھا۔ اس تقریب میں تقریباََ50ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی سے تعلق رکھنے والے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوکپاس کی کاشت سے متعلق مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ ماہرین نے کاشتکاروں کو بتایا کپاس پاکستان کی اہم ترین نقد آور فصل ہے پاکستان میں کپاس کی اوسط پیداوار تقریباََ 24 من فی ایکڑ ہے جبکہ ہمارے ملک میں کپاس کی پیداواری صلاحیت70  من تک ہے۔

جبکہ ترقی پسند کاشتکار60 من سے زائد پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔ لہذا باقی کاشتکار بھی اپنی کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

کپاس کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ زمین میں گہرا ہل نہ چلانا  ، زمینوں کا ہموار نہ ہونا اور پودوں کی تعداد کا کم ہونا وغیرہ کے ساتھ ساتھ کھادوں کاکم اور غیر متناسب استعمال شامل ہیں۔

ماہرین نے کاشتکاروں کو بتایا کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال نہایت ضروری ہے۔ مزید براں ماہرین نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کاشتکار اپنی زمین اور پانی کا تجزیہ کروائیں تاکہ فصلوں کی غذائی ضروریات کے ساتھ ساتھ زمین کے دیگر مسائل کا بروقت تعین کیا جاسکے۔

اور کاشتکاروں کے لئے یہ سہولت فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سینئر ایگزیکٹیو ندیم اختر نے اڈا پل پیلس رحیم یار خانمیں علاقہ کے ترقی پسند کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایف ایف سی  فارم ایڈوائزری سنٹررحیم یار خان کے ڈپٹی مینیجر محمد زاہد عزیز نے کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا شعبہ فارم ایڈوائزری سینٹر گذشتہ تین سالوں سے رحیم یار خان کے کاشتکاروں کی خدمت میں مصروف ہے۔

اُنھوں نے مزید کہاکہ اچھا صحت مند اور تندرست بیج، بروقت سفارش کردہ اقسام کی کاشت، جڑی بوٹیاں اور بیماریوں کا بروقت انسداد جیسے عوامل کپاس کی فصل کو منافع بخش بنا سکتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ کھادوں کا صحیح اور متناسب استعمال فصلوں کی پیداوار میں 40% تک اضافہ کر سکتا ہے۔ مزید براں کپاس میں آبپاشی کی اہمیت اور کھادوں کا طریقہ کار اور انسداد کیڑوں کے بارے میں کاشتکاروں کو آگاہ کیا،

اُنھوں نے مزید کہا کہ کاشتکار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی مٹی اور پانی کے تجزیے کی مفت سہولت سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ کاشتکار تجزیہ زمین کی بنیاد پر کھادوں کا متناسب استعمال کریں تاکہ ان کی کپاس کی پیداوار بہتر ہوسکے۔

مزید براں کپاس میں آبپاشی کی اہمیت اور کھادوں کا طریقہ کار اور جڑی بوٹیوں کے انسداد کے بارے میں کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔ایف ایف سی کے ہیڈ آف سیلز ڈسٹرکٹ رحیم یار خان محمد عمیر نے کاشتکاروں کو بتایا کہ ایف ایف سی پورے ملک میں اعلیٰ کولٹی کی کھادیں مہیا کر رہی ہے

انہوں نے کھادوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہی فراہم کی ایف ایف سی کے ایگزیکٹومارکیٹنگ ایگری سروسز ملک رضوان فاروق نے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے پروجیکٹ فیس (FACE) کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بتایا۔

تقریب کے اختتام پر زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کے فصلوں کی کاشت سے متعلق دیگر سوالات کے جواب بھی دیئے۔ اور اُن کے نام تجزیہ اراضی کے لئے لکھے گئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button