رحیم یارخان میں جعلی ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز مالکان کیخلاف کارروائیاں

رحیم یارخان: محکمہ ہیلتھ صادق آباد کے ڈپٹی ڈی ایچ او ابرار احمد چیمہ کی تحصیل بھر میں جعلی ادویات کی فروخت اور بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز مالکان کیخلاف بلا امتیاز اور میرٹ پر کارروائیاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم یارخان اسامیہ منیر پنسوتہ کو پسند نہ آئی اور صادق آباد کے بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے والے مالکان نے ڈی ڈی ایچ او رحیم یارخان نے ملی بھگت کرکے ڈپٹی ڈی ایچ او ابرار احمد چیمہ کی جانب سے سیل کی گئی دکان کا ری اوپنگ لیٹر جاری کروالیا۔

Counterfeit drugs
Counterfeit drugs

صادق آباد کی سول سوسائٹی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈی ایچ او ابرار احمد چیمہ تحصیل میں جعلی ادویہ اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کررہے ہیں جن کی بدولت آج ہمیں معیاری اور سستی ادویات میسر ہیں جس کی وجہ ڈپٹی ڈی ایچ اوصادق آباد ہیں جن کے خوف سے یہ جعلساز اپنا قبلہ درست کئے ہوئے ہیں

جبکہ دوسری طرف ڈی ڈی ایچ او رحیم یارخان ان دونمبر دوائیں اور بغیر لائسنس میڈیکل اسٹور چلانے والوں کا ساتھ دے رہے ہیں جو کے محکمہ ہیلتھ کیلئے سوالیہ نشان ہے سی ای او ہیلتھ رحیم یارخان کو چاہئے کہ ایسے ایماندار ڈپٹی ڈی ایچ او صادق آباد کی پشت پناہی کرنی چاہئے تاکہ عوام کو ادویات کے نام پر کھلا زہر دینے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ازخود کارروائی کامطالبہ کیا تاکہ محکمے میں موجود ایسے افراد کا قلع قمع کیا جائے جو ہیلتھ کے نام پر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button