رحیم یارخان کورونا کی تیسری لہر میں شدت،ہاتھ ملانے پر پابندی عائد

رحیم یار خان :کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتی ہوئی شدت کے باعث محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈر ی ہیلتھ کیئر پنجاب نے این سی او سی کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میںسرکاری دفاتر، کاروبار ی اوقات کار اور سماجی سرگرمیوں کے حوالہ سے نئی حفاظتی گائیڈ لائن جاری کر دی۔

جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت ، پولیس، پرائس کنٹرول مجسٹریس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دیے۔

کورونا کی تیسری لہر

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے آمدہ حفاظتی گائیڈ لائن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 14تا29مارچ 2021ءتک ضلع میں تمام ثقافتی، کھیلوںاور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی، شادی تقریبات کھلے میدان میں زیادہ سے زیادہ300افراد پر مشتمل ہوں گی جسے دو گھنٹے میں مکمل کرنا ہو گا۔

مزار، درگاہیں اور سینما ہال مکمل بند ہوں گے،سرکاری و نجی دفاتر میں 50فیصد عملہ حاضر ہو گا جبکہ دیگر آن لائن گھر سے کام کرے گا،سرکاری و نجی دفاتر سمیت تمام عوامی مقامات پرشہری ماسک کا استعمال کریں گے،پارکس و گراﺅنڈ کو شام چھ بجے بند کر دیا جائے گا،تمام کمرشل و کار وبار ی مراکز، مارکیٹس کو شام6بجے بند کر دیا جائے گا

ماسوائے درج ذیل(میڈیکل سٹورز/فارمیسی، بیکری، جنرل و کریانہ سٹورز، دودھ، دہی، گوشت، فروٹ و سبزی کی دکانات، تندور، آٹا چکی، پوسٹل اینڈ کورئیر س سروسز، مین شاہر ات پرڈرائیورز ہوٹلز، پیٹرول پمپ، آئل و ایل پی جی فلنگ پلانٹس، ایگری کلچر مشینری ورکشاپ، سپیئر پارٹس شاپس، پرنٹنگ پریس، کال سینٹرز(50فیصد عملہ کے ساتھ) اور تمام ریسٹور نٹس و ہوٹلز ٹیک آوے /ہوم ڈلیوری کے ساتھ) کام جاری رکھ سکیں گے۔
تمام صنعتی یونٹس کو ان احکامات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

کورونا کی تیسری لہر

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ایس ڈی پی اوز کے ہمراہ مل کر حکومتی احکامات پر فوری عملدر آمد یقینی بنائیں جبکہ عدم تعاون کی صورت میں قانونی کارر وائی عمل میں لائی جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button