سی پیک PKM-4کےچائینز اور پاکستانی وفد نے ظاہر پیر میں بچوں کا دن منایا

سی پیک PKM-4کے پندرہ ممبران پر مشتمل چائینز اور پاکستانی وفد نے بچوں کا دن منانے کیلئے گورنمنٹ پرائمری سکول چانڈیہ ظاہر پیر کا دورہ کیا، بچوں نے سکول گیٹ پر وفد کا گلدستوں کیساتھ استقبال کیا اور گلاب کی پتیاں نچھاورکیں۔ تقریب کے آغاز میں حمد و ثناء کے بعد پاکستان اور چائنہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سکول کے پرنسپل نے اپنی تقریر میں پاکستان اور چائنہ کی تاریخی دوستی پر روشنی ڈالی اورکہاکہ یہ دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ وفد کے سربراہ ڈپٹی پروجیکٹ منیجر مسٹر چن جن نے اپنی تقریر میں سکول انتظامیہ اور بچوں کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اورملک و قوم کی ترقی میں اہم کرداراد کرتے ہیں، وہ اپنے بچوں سے بہت دور ہیں لیکن یہاں پاکستانی بچوں کیساتھ یہ دن منا کر اپنے گھر جیسا ماحول محسوس کر رہے ہیں۔ بعد ازاں سکول کے بچوں نے بھی تقاریر کیں اور سی پیک موٹر وے پروجیکٹ پر روشنی ڈالی، انھوں نے چائنیز دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں، بچوں کے مختلف خاکے بھی پیش کیے گئے، جس میں دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین محبت ویگانگت کو ظاہر کیاگیا۔ بعد میں چائنیز وفد نے بچوں میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کیے، آخرمیں پرنسپل نے اختتامی تقریر میں سکول انتظامیہ، بچوں اور والدین کی جانب سے وفد کا شکریہ اداکیا اور پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »