کچہ کے علاقہ میں جراٸم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے

رحیم یارخان بھونگ (عبدالحمید) بھونگ شریف اور گردونواح کے علاقے کچہ رازی۔ سونمیانی بنگلہ اچھا ۔شاہوالی کی حدود میں جراٸم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے ہیں آے روز وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے شریف شہریوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں شام مغرب کے بعد لوگ مریضوں کو ہسپتال تک ڈر کے مارے نہیں لے جاسکتے اور نہ ہی کاشتکار رات کے وقت اپنی فصلوں کو پانی لگا سکتے ہیں

ڈکیت شریف شہریوں کو اٹھا کر نامعلوم جگہ پر لے جاکر تاوان کے عوض چھوڑا جاتاہے اور شہریوں سے منتھلی لینے کیلیے نوٹسز بھی بھیجے جاتے ہیں منتھلی نہ ملنے کی صورت میں اغوإ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں چور دن دیہاڑے دندناتے پھررہے ہیں مگر قانون کے رکھوالے اور انتظامیہ خاموش تماشاٸی بنے بیٹھےہیں منتخب نماٸندوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہواہے اس طرف کوٸی طرف توجہ نہیں دی جارہی امن و امان کا مسٸلہ روز بروز گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے علاقے کے باسیوں عبدالرشید۔شاہ مراد۔عمردراز۔محمد صادق۔شمس الدین محمد اکرم ودیگر نے وزیراعلی پنجاب آٸی جی پنجاب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے احتجاج کرتے ہوے
مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن وامان پرتوجہ دی جاے اور چوروں ڈکیتوں کی بیخ کنی کرکے غریبوں کو جینے کا حق دیا جاے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close