رحیم یارخان میں چوری کی 8وارداتیں،پولیس بے بس

رحیم یارخان چوری کی 8 وارداتوں میں ملزمان نقدی موبائل فون لیپ ٹاپ دودھ کپڑے سولر پلیٹ روٹر پمپ پنکھے اور درخت چرا کر فرار ہوگئے ملکان کی رپورٹ پر مقدمات درج،
 چوری کی پہلی واردات موضع اللہ جوایا لاڑ کے رہائشی محمد اسحاق کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے 3 لاکھ 54 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات احمد ٹاو ¿ن کے رہائشی شاہد عمر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے آفس سے 1 لاکھ 18 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چرا لیا تیسری واردات ٹھل وزیر کے رہائشی محمد علی شعیب کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 نامعلوم ملزمان نے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کا کمپیوٹر اور سولر پلیٹ چرا لی چوتھی واردات الفلاح ٹاو ن کے رہائشی محمد ذوالفقار کے ساتھ پیش آئی 4 ملزمان عبدالوحید وغیرہ نے دوکان میں نقب لگا کر 8 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کی نقدی اور کپڑا چرا لیا پانچویں واردات صادق آباد کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم نے 71 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چرا لیا چھٹی واردات موضع چانجنی کے رہائشی محمد طاہر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے اس کے ٹرالر سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے دودھ کے کارٹن چرا لیے ساتویں واردات قادر پور کے سکول میں پیش آئی نامعلوم ملزمان نے پنکھے اور روٹر پمپ چرا لیا جبکہ آٹھویں واردات دودھ ناہچ کے فاریسٹ گارڈ میں ہوئی جہاں 3 ملزمان محمد اکبر وغیرہ ن 37 ہزار روپے مالیت کی سرکاری لکڑی چرا لی مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کاروبارکی تشہیر کیلئے وال چاکنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا‘ حوالات منتقل‘ مقدمہ درج‘
دوران گشت پولیس نے سردار پور کے علاقہ میں پابندی کے باوجود کاروبارکی تشہیر کیلئے وال چاکنگ کرنے والے ملزم محمد سلیم عابد کو گرفتار کر لیا‘ حوالات منتقل‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزمان سے شراب اور اسلحہ برآمدکرلیا‘ تھانہ منتقل‘ مقدمات درج‘
دوران گشت پولیس نے موضع پکالاڑاں اور سندھی والی موری کے علاقہ مےں مخبروں کی اطلاع پر چھاپے مارکر 2ملزمان شاہ محمد سے51لیٹر شراب اورملزم فلک شیر سے پسٹل30بورمعہ6روند برآمدکرلئے‘ قبضہ مےں لیکر تھانہ منتقل‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی مدعیت مےں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
3 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے شہری سے 1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر مقدمہ درج،
تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کی حدود ڈنڈن اوٹ کے رہائشی محمد ارشد نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے 1 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اس دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوو ¿ں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس کا موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »