پولیسرحیم یارخان

پولیس لائن میں کرائم سین کورس جاری ہے

رحیم یار خان:تفتیشی افسران کو پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے کرائم سین کو رس کا اجراء۔ کورس دو ہفتوں پر مشتمل ہے جس میں قتل و دیگر سنگین واداتوں کی صورت میں کارروائی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

آئی جی آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز، آر پی او بہاولپور رینج عمران محمود کے احکامات اور ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایت پر صادق شہید پولیس لائن میں تفتیشی افسران کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کرائم سین کورس جاری ہے جس میں ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تعینات تفتیشی افسران حصہ لے رہے ہیں۔ اس کورس میں سب انسپکٹر سردار محمد بطور چیف انسٹرکٹر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، کورس میں لیکچرز کے علاوہ پریکٹیکل کارروائی بھی کروائی جا رہی اور اس میں جدید ٹیکنالوجی کوبرؤے کار لانے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے جس سے تفتیشی افسران کی کارکردگی میں یقینی اضافہ ہو گا اور وہ بہتر طور پر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں سکیں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button