صادق آباد میں کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی

صادق آباد : کسٹم انٹیلی جنس نے سمگل شدہ چھالیہ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پرصادق آباد میں قومی شاہرہ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ لاکھوں روپے مالیتی چھالیہ سے بھرا ٹرالر پکڑلیا۔ بتایا جاتا ہے ٹرالر لاہور سے کراچی جارہا تھا جس میں بھارت سے اسمگل شدہ چھالیہ کی220بوریاں برآمدہوئی ہیں۔کسٹم انچارج محمد اکرم نے بتایا کی چھالیہ کی بوریاں ٹرالر میں پتھروں کے نیچے چھپائی گئی تھیں۔ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گرفتار ڈرائیور سے تحقیات کرکے چھالیہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جاۓ گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close