جرائم وحادثاترحیم یارخان

رحیم یارخان میں ڈاکووں نے یرغمال بنا کر بہن بھائیوں کو لوٹ لیا

رحیم یارخان:ڈاکو راج برقرار‘دن دیہاڑے نامعلوم آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر سیلز مین‘بہن بھائی اور گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات‘تین قیمتی موبائل فون‘کمبل اور کپڑے لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے‘پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان‘متاثرین کی مدعیت میں مقدمات درج۔

 ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ ظاہر پیر کی حدود کے رہائشی عمران حسین کے سیلزمین کے ساتھ پیش آئی جو مختلف دکانوں سے چائے کی سپلائی کی مد میں وصولی کرکے قومی شاہراہ پر مصائب لولائی کے قریب واپس آرہا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اسکے پاس موجود 2لاکھ94ہزار 7سو روپے کی نقدی لوٹ لی‘

ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ تبسم شہید کی حدود چک 187سیون آرکے رہائشی محمد زاہد کے ساتھ پیش آئی جیسے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ قریبی رشتہ داروں کے گھر جانے کے دوران 3نامعلوم آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ان کے پاس موجود 1لاکھ20ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 3قیمتی موبائل فون لوٹ لئے

جبکہ ڈکیتی کی تیسری واردات تھانہ پکالاڑاں کی حدود موضع ہارون آباد کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں 3نامعلوم آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر اسے اور اسکے اہل خانہ یرغمال بنا کر کمرے میں بندکردیا اور گھرمیں موجود 20ہزار روپے کی نقدی‘لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘کمبل اور کپڑے لوٹ لئے۔

نامعلوم ڈاکو باآسانی ڈکیتیوں کی وارداتیں کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف ڈکیتی کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔واضع رہے آئے روز ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری خوف ہراس میں مبتلاہیں جوکہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button