رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں ڈینگی آگاہی کاونٹر بنا دیئے گئے

رحیم یار خان;ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے پھل وسبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور منڈی سے پرچون سطح پر پھل و سبزی کی فراہمی اور نرخ تعین کرنے کے عمل کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ضلع بھر میں سبزیوں، پھلوں، کریانہ آئٹم سمیت دیگر اشیاء خورد ونوش اور فلورملز و شوگر سٹاکس کو بھی سختی سے مانیٹر، ترسیل کے عمل اور نرخوں کے اتار چڑھاؤ کا بخوبی جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مقررہ نرخوں پر میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو چیک کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ از خود عام مارکیٹ میں دکانوں و دیگر مراکز پر فروخت ہونے والی اشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیں گے اور دکانداروں سے شائستگی سے پیش آئیں گے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ کوئی کلرک یا دیگر سٹاف عملہ دکانوں و مارکیٹ میں پرائس چیکنگ، جرمانے کرنے کا مجاز نہیں ہے۔شکایت کی صورت میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری بھی مقررہ نرخوں سے زائد ادائیگی نہ کریں اور شکایات کی صورت میں حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن نمبر080002345یا ”قیمت ایپ“ پر اپنی شکایات درج کرائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر068-9230389اور واٹس ایپ نمبر03329230389پر بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے شہر میں صفائی و سیوریج مسائل او رمیونسپل کارپوریشن کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے چوک پٹھانستان، بلجیئم چوک، ریلوے اسٹیشن گودام روڈ، فیصل روڈ، ٹرسٹ کالونی، وائرلس پُل، عید گاہ سمیت دیگر مضافاتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی و سیوریج کے مسائل اور ان کے تدارک کے لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ افسران از خود صبح اور شام کے اوقات میں عملہ صفائی کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔

انہوں نے مین شاہرات پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قائم کچرا کے کلیکشن پوائنٹ کو متبادل جگہوں پر منتقل کرنے اور مین ہولز کے ڈھکن رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود  شہر میں امور صفائی کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہری بھی اپنے گلی، محلہ، کاروباری مراکز، بازار اور شہر کو صاف رکھنے میں انتظامیہ اور میونسپل اداروں کا ساتھ دیں۔

اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کا کچر ا شاپنگ بیگ میں ڈال کر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مختص جگہ یا اپنے گھر و کاروباری مراکز کے باہر محفوظ انداز سے رکھیں تاکہ وہ ہوا سے پھیل کر سیوریج لائنوں میں جاکر گندگی کا باعث نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ اگر شہری تعاون کریں تو ہم اپنے ضلع کو صاف اور سرسبزو شاداب بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ موسم ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ہے اور مختلف اضلاع میں ڈینگی کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع بھر میں سرویلنس سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ اور لاروا کی افزائش کے تمام ممکنہ ذرائع کو ختم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دیں۔

یہ ہدایات انہوں نے ضلعی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اور ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن محمد یوسف سعید سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ڈینگی سرویلنس کے لئے جاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیو، آر ایچ سی او ربی ایچ یو میں حکومتی ہدایات کے مطابق ڈینگی آئسولیشن وارڈز فنکشنل رکھیں جائے جبکہ ڈینگی سے آگاہی اور براہ راست علاج کی سہولت کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کاؤنٹرز مختص کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرویلنس ٹیمیں ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کا از سر نوجائزہ لیں اور تسلسل کے ساتھ ہاٹ سپاٹ کا وزٹ کریں۔سرکاری محکموں، رہائش گاہوں سمیت نجی کاروباری مراکز اور رہائشی کالونیوں میں بھی فیلڈ ٹیمیں وزٹ کرکے عوام میں ڈینگی سے تحفظ بارے شعور اجاگر کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سرویلنس ٹیمیں اپنی تمام سرگرمیاں متعلقہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی انسداد ڈینگی اور کورونا کے حوالہ سے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button