fbpx

دانش سکول (گرلز) میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نتائج

رحیم یارخان:دانش سکول (گرلز) رحیم یار خان نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نتائج دیئے۔دانش سکول گرلز کی کلاس دہم کی کل 103طالبات میں سے 85نے A+، 17نے Aجبکہ 1طالبہ نے Bگریڈ حاصل کیا۔دانش سکول گرلز رحیم یار خان کیمپس کی طالبہ اریبہ فاروق نے 1077نمبرحاصل کر کے جنوبی پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔بہترین نتائج دینے پر پرنسپل دانش سکول گرلز مسز روبینہ بدر نے کہا کہ غریب طبقہ کے ہونہار بچوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میںآگے لانے، بہترین اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں دانش سکولز کا کردار ناقابل فراموش ہے، دانش سکولز جنوبی پنجاب بھر میں نہ صرف اعلیٰ تعلیمی نتائج دے رہے ہیں بلکہ مستقبل کے معماروں کی بہترین آبیاری بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول گرلز کیمپس رحیم یارخان اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے طالبات کو بہترین اخلاقی اقدارسکھانے اور عمدہ نتائج دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ رحیم یارخان( )دانش سکول (گرلز) رحیم یار خان نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نتائج دیئے۔

دانش سکول گرلز کی کلاس دہم کی کل 103طالبات میں سے 85نے A+، 17نے Aجبکہ 1طالبہ نے Bگریڈ حاصل کیا۔دانش سکول گرلز رحیم یار خان کیمپس کی طالبہ اریبہ فاروق نے 1077نمبرحاصل کر کے جنوبی پنجاب بھر کے دانش سکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔بہترین نتائج دینے پر پرنسپل دانش سکول گرلز مسز روبینہ بدر نے کہا کہ غریب طبقہ کے ہونہار بچوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میںآگے لانے، بہترین اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں دانش سکولز کا کردار ناقابل فراموش ہے، دانش سکولز جنوبی پنجاب بھر میں نہ صرف اعلیٰ تعلیمی نتائج دے رہے ہیں بلکہ مستقبل کے معماروں کی بہترین آبیاری بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکول گرلز کیمپس رحیم یارخان اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے طالبات کو بہترین اخلاقی اقدارسکھانے اور عمدہ نتائج دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close