fbpx

دارلامان میں عید ملن پارٹی

دارلامان انتظامیہ کی جانب سے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کی تفریح کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں انچارج دارالامان زوبیہ مدثر سمیت دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی اور دارلامان میں مقیم خواتین و بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی۔عید ملن پارٹی کے موقع پر خواتین کے لئے مہندی اور بچوں کے لئے مختلف گیمز کا اہتمام کیا گیا تھا اور عید ملن پارٹی کی مناسبت سے دیگر تفریحی پروگرام ترتیب دئے گئے تھے۔ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچے عید ملن پارٹی سے خوب لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیاانہوں نے دارلامان انتظامیہ کی جانب سے عید ملن پارٹی کے اقدام کو خوب سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انچارج دارلامان زوبیہ مدثر نے کہا کہ عید ملن پارٹی کا مقصد ہے کہ دارلامان میں مقیم خواتین خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر خود کو تنہا نہ سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ دارلامان خواتین اور بچوں کی عارضی قیام گاہ ہے عفوودرگزر جیسے سنہرے اصولوں پر عمل کیاجائے تو معاملات ختم کرکے دارلامان میں مقیم خواتین اپنے گھروں میں مستقل طور پر واپس جاکر خوش و خرم زندگی گزار سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دارلامان انتظامیہ ضلعی انتظامیہ خصوصا ً ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی خصوصی دلچسی سے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے آپسی معاملات بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں مفت قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
 ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ جیل میں ہیلتھ اتھارٹی ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کی جانب سے لگائے جانے والے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے فری میڈیکل سکریننگ کیمپ میں 700سے زائد اسیران جیل کے ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی(ایڈز)، ٹی بی، شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر موذی بیماریوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور بیماری تشخیص ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے مفت علاج معالجہ کا بندوبست کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ جیل میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جیل میں لگائے جانے والے سکریننگ سٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اسیران جیل سے علاج معالجہ سمیت جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بھی معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ مل کر سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقوں میں عوامی سہولت کے لئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگا رہی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ ہر شہری تک حکومتی ثمرات پہنچنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی پسماندہ اور دو ر افتادہ یونین کونسلز میں مرحلہ وار ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ماہر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف مرد و خواتین کو ہیلتھ سہولیات دہلیز پر فراہم کرتے ہیں اور  ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی(ایڈز)، ٹی بی، شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر موذی بیماریوں کے ٹیسٹ مفت کئے جاتے ہیں اگر کسی بھی شہری میں مرض کی تشخیص ہو تو اسے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کے ہسپتال، ڈینٹل یونٹ اور ادویات سٹورز کا بھی معائنہ کیا جبکہ انہوں نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ جیل میں تعینات افسران و ملازمین کو بھی سکریننگ کی جائے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں 700قیدیوں کی ہیلتھ سکریننگ کرتے ہوئے ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا اور اگر کسی بھی قیدی میں موذی مرض کی تشخیص ہوتی ہے توڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اسے مفت طبی سہولیات فراہم کرے گی۔سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ کے قیام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو ہیلتھ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مثالی تعاون حاصل ہے انشاء اللہ قلیل مدت میں قیدیوں کے مسائل حل اور سہولیات فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں گیس سلنڈرز کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایسی تمام پبلک ٹرانسپورٹ جس میں گیس سلنڈرز نصب ہیں ان کے سلنڈرز اتروا لئے جائیں گے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس بھرنے والے ڈیلرز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اور ایسے تمام ڈیلرز کو اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہیں ان کی دکانات سیل، مالکان پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں سے از خود گیس سلنڈرز ختم کر دیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بھی اپنی تحصیلوں میں ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی کریں جس میں گیس سلنڈرز نصب ہیں اور ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کو گیس فراہم کرنے والے ڈیلرز کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔.
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close