ڈی سی کی صحافیوں اور وکلا سے ملاقات

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ صحافت ہمارے معاشرے کا چوتھا ستون ہے، معاشرہ میں مسائل کے خاتمہ کے سلسلہ میں میڈیا کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے،
صحافتی برادری کی جانب سے نشاندہی کردہ عوامی مسائل انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے منعقدہ تعارفی اجلاس کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا ایک بیدار اور باشعور طبقہ ہے، جن کی مثبت تنقید اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اس سے وابستہ افراد معاشرہ کی آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور صحافیوں کی جانب سے اخبارات و الیکٹرانک میڈیا میں معاشرتی مسائل کی نشاندہی اصلاح و احوال میں معاون ثابت ہوتی ہے تاہم میڈیا سے وابستہ افراد کی یہ قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں حقائق کو ملحوظ خاطر رکھیں اور دو طرفہ موقف کو ترجیح دیں تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کی جانب سے شہر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل سمیت دیگر فلاح عامہ کی جو تجویز دی گئی ہیں وہ قابل غور ہیں اور مرحلہ وار ان کو حل کیا جائے گا۔
صدر بار
صدر بار
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے صدر ڈسٹرکٹ بار حسان مصظفی ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری عمران اشرف ایڈووکیٹ اور انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ کے وفد نے صدر چوہدری محمد امین کی قیادت میں ملاقات کی اور رحیم یار خان تعیناتی پر مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close