fbpx

فلورملز بغیر آئرن کے آٹا مارکیٹ میں فروخت نہ کریں ڈی سی کی وارننگ

رحیم یارخان ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے غذائی قلت کا اجلاس ہوا جس میں ماﺅں اور بچوں میں غذائی کمی کے اسباب اور اسے پورا کرنے کے لئے ضروری امور کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا،پروگرام کوارڈنیٹرافشاں اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راﺅ اشفاق احمد، ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فیسلیٹیشن منیجمنٹ کمپنی محمد ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صفدر حسین وڑائچ سمیت محکمہ ایجوکیشن، فشریز، پنجاب فوڈ اتھارٹی ، بہبود آبادی، خوراک ودیگر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ غذائی قلت میں کمی و خاتمہ سمیت غذائیت سے بھر پور معیاری خوراک فراہمی کے حوالہ سے یہ اہم فورم ہے اس سے منسلک محکمے اپنی ذمہ داریوں اور اس فورم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنے محکمانہ پلان مرتب کریں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آئندہ اجلاس میں ایک جامع پلان کے ساتھ شرکت کریں کہ وہ کس طرح غذائی قلت کے خاتمہ اور معیاری خوراک کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ میں ضلع ہذا کے تمام سکولوں میں واٹر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کریں جبکہ تمام تعلیمی اداروں سے سرٹیفکیٹس لیا جائے کہ وہاں پر کوئی بھی غیر معیاری اشیاءیا مشروب فروخت نہیں ہوں گے جس کی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ممانعت کی ہے۔
انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ ضلع ہذا میں تمام فلورملز کو پابند کریں کہ وہ بغیر آئرن کے آٹا مارکیٹ میں فروخت نہیں کریں گے۔
انہوں نے غذائی قلت کے حوالہ سے بھر پور آگہی وتشہیری مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں، پبلک مقامات او ر دفاتر میں غذائی کمی کے نقصانات بارے آگہی بینرز آویزاں ہونے چاہیے۔
اجلاس میں سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھار ٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوانے بتایا کہ محکمہ صحت کے ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر ، ایل ایچ وی ضلع بھر میں اس حوالہ سے کام کر رہی ہے اور حامہ خواتین کو خاص طور پر متوازن اور معیاری خوراک سمیت متعلقہ ادویات بارے تمام ہسپتالوں میں کاﺅنٹرز قائم ہیں۔
پروگرام کوارڈینیٹر افشاں اکرام نے بتایا کہ ضلع میں 41فیصد بچے غذائی قلت کے باعث مختلف ذہنی و جسمانی کمزوریوں کا شکار ہوتے ہیں ،پنجاب حکومت نے2017/18سے ضلعی سطح پر باقاعدگی سے اس پروگرام کا جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں آغاز کیا.انہوں نے اس پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ضلع میں گنے کے کرشنگ سیزن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے لہذا شوگر ملز انتظامیہ کسانوں کی سہولیات کا خیال رکھیں اس ضمن میں گنے کے وزن میں کمی، ناجائز کٹوتی، مقررہ قیمت اور ادائیگیوں کے بارے میں شکایات پیدا نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے گنے کے کرشنگ سیزن کے حوالہ سے ضلع میں موجود شوگر ملز کے نمائندوں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شوگر ملز نمائندوں کی جانب سے غیر مجاز کنڈوں کی نشاندہی پر کہا کہ گنے کی غیر مجاز انداز سے خریداری کرنے والے کنڈے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر بھی موجو دتھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،
حکومت پنجاب کے جامع اور کڑے اقدامات کی بدولت اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی کی سختی سے حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور صارفین کو مارکیٹس میں زیادہ سے زیادہ ریلیف مل رہا ہے۔
ضلعی مجسٹریس کی جانب سے چاروں تحصیلوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گی جس کے تحت گرانفروشی میں ملوث دکانداروںکوتحصیل رحیم یار خان میں 45ہزار،تحصیل صادق آباد28ہزار، تحصیل خانپور17ہزار اور تحصیل لیاقت پور میں500جرمانہ کیا گیا اس طرح مجموعی طور پر ضلع بھر میں90ہزار 500جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کا ڈائیو بس اسٹینڈ چوک بہادر پور، فیصل موورز صادق آباد، صادق آباد جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ، مسافروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منظور بس اسٹینڈ انتظامیہ اپنے اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں، تمام بس اڈوں پر صاف پانی کی فراہمی،صاف ستھرے پبلک ٹوائلٹس اور بیٹھنے کا مناسب انتظام ہمہ وقت موجود ہونا چاہیے۔
انہوں نے صادق آباد میں قائم غیر قانونی ٹیکسی اور ٹرانسپورٹ اسٹینڈ کو موقع پر کھڑے ہو کر ختم کرایا جبکہ اوور لوڈنگاور اوور چارنگ پر متعدد ٹرانسپورٹرز کو 35ہزار جرمانہ عائد کیا۔
rahimyarkhan#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close