ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل دریافت کرکے فوری انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت ضلعی سطح پر مختلف محکموں کی کارکردگی پر گہری نظر ہے تاکہ سروسز ڈلیوری کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواستیں وصول کیں اور ناجائز قبضوں، محکمہ مال، صفائی، سیوریج، محکمہ تعلیم و صحت کے بارے میں مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفتر میں حل کرنے پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں درخواست گزاروں کو خندہ پیشانی سے سن کو انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »