رحیم یارخان میں ڈپٹی کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو وارننگ دے دی

رحیم یارخان  ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے افسران اور ماتحت عملہ اپنے فرائض ایمانداری اور تندہی سے انجام دے،

عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت اور انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔

یہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت

کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز

انجم، فاروق احمد، عامر افتخار، ارشد وٹو سمیت دیگر افسران موجو دتھے۔

اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی، کورونا حفاظتی و انسدادی اقدامات، پرائس کنٹرول، ذخیرہ

اندوزی، گندم خریداری مہم،احساس کفالت پروگرام، ممکنہ سیلابی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر

محکمانہ، اجتماعی اور انفرادی کارکردگی کا جائزہ  لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے حکومتی اہداف کے

حصول کے لئے افسران و عملہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کا

عمل جار ی ہے اور غفلت پر سخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مختلف مدات میں سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے

فیڈ افسران و عملہ کی کارگزاری روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں اور تحصیل کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ

ڈپٹی کمشنر ارسال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم، کورونا حفاظتی و انسدادی اقدامات، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ

اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ناقص کارکردگی کے حامل ماتحت عملہ کی نشاندہی کی جائے ایسے افسران و عملہ کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث ریکوری میں تعطل آیا ہے تاہم اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ سٹاف کی ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ دیگر سرکاری امور کے ساتھ واجبات کی وصولی کو بھی اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں جبکہ گندم خریداری، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری پر بھی روزانہ کارروائیاں کریں۔ علاوہ ازیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بھی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنا حفاظتی پلان جمع کرائیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close