fbpx

ڈی سی کا میاں محمد شفیع کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور کا دورہ۔

DC RAHIM YAR KHAN

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں محمد شفیع کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور کا دورہ۔ ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل ، میڈیسن وارڈ سمیت آؤٹ ڈور کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ایم پی اے میاں محمد شفیع ،سیٹھ عبدالماجد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، اسسٹنٹ کمشنر فاروق قمر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نجیب عالم سمیت ایم ایس ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹرز ، بی ایچ یو کے ڈاکٹر ز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو بہتری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضلعی سطح پرہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ضلع کے ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں جس کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل لیاقت پور میں ڈائیلائسز سنٹر، چلڈرن ایمرجنسی، آئی سی یو یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ خانپور میں کارڈیک وارڈ، سی سی یو کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جبکہ آبادی اور اہمیت کے تناسب سے ضلع کے متعدد بی ایچ یو کو آر ایچ سی ، آر ایچ سی کو ٹی ایچ کیو کی سطح پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو خانپور کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ آر ایچ سی سہجہ، آر ایچ سے ظاہر پیر کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔الطاف آئی ہسپتال سے اضافی سٹاف کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کیا جا رہا ہے جبکہ جلد ہی الطاف آئی ہسپتال کو بھی فنکشنل کر دیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات و ضروریات کا ڈیٹا مرتب کرکے مفصل رپورٹ تیار کریں تاکہ ضروریات کے مطابق ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا سکے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ وار ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور میں تحصیل سطح پر ہیلتھ سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کریں۔ایم پی اے میاں محمد شفیع نے کہا کہ وہ ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ سہولیات کی مرحلہ وار فراہمی کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ خانپور کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت آر ایچ سی اور بی ایچ یو کی بھی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور عدم دستیاب سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پرفراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن محمد افضل صادق اور جنرل سیکرٹری غلام یٰسین عباسی نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہارٹ اسپیشلسٹ کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات دینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خود اور تمام وکلاء برادری بھی ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔

DC RAHIM YAR KHAN #

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close