عوام تک براہ راست رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے,ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ افسران کی عوام تک براہ راست رسائی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کئے جائیںگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنرجمیل احمد جمیل اور ڈی پی او امیر تیمور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل/شکایات سے آگہی کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کے علاوہ کھلی کچہریوں کا بھی تسلسل سے انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف محکموں سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سے۔ڈی پی او امیر تیمور نے کہا کہ پولیس افسران میرٹ پر عوام کو انصاف فراہم کریں اور شہریوں کے لئے قابل رسائی رہتے ہوئے مقامی سطح پر ہی ان کے مسائل کا ازالہ کریں۔
رحیم یار خان ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب میونسپل سروسز کی بہتری او رگراس روٹ لیول پر عوام کو صفائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے تمام میونسپل سروسز سے منسلک اداروں کے سربراہان کو حکومتی ترجیحات بارے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ لوکل گورنمنٹ کی زیر صدار ت منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس کے بعد ضلع بھر کے میونسپل و ضلع کونسل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر میاں خالد مسعود نے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپنے سرکاری ریکارڈ کو مکمل کریں اور جلد از جلد آڈٹ پیروں کی تکمیل سمیت دیگر حکومتی اہداف کو مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں عوام کو حکومتی اقدامات کے ثمرات پہنچانے کے لئے تمام افسران اپنے ادارہ کی حدود میں صفائی،سیور یج ، واٹر سپلائی سمیت دیگر بنیادی عوامی سہولیات کو بہتر بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »