fbpx

عوامی مسائل کے خاتمہ کےلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا

رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن وتحصیل کونسل شہزاد علی نے کہا ہے کہ ضلع کی مجوعی ترقی، خوبصورتی اور مختلف شعبوں میں درپیش عوامی مسائل کے خاتمہ کےلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت روڈ انفرسٹرکچر میں بہتری، گرین بیلٹس کا قیام، پارکس کی تزئین و آرائش، واٹر فلٹر یشن پلانٹس سمیت صاف پانی کی فراہمی، تجاوزات، پارکنگ و ٹریفک مسائل سمیت دیگر بنیادی عوامی ضر ور یات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن میں تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد شفیق، میونسپل آفیسر محمد انصر سمیت میونسپل کارپوریشن کی تمام برانچز کے افسران و ذمہ داران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں میونسپل کارپوریشن کا اہم کردار ہے ، دستیاب وسائل اور افرادی قوت سے عوام کو بہتر سے بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس کے لئے میونسپل کارپوریشن کا شکایت سیل 24گھنٹے فنکشنل رہے گا اور عوام کی جانب سے موصول شکایات کو فوری حل کر کے رپورٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے گی جس کے دوران کسی قسم کے سیاسی و دیگر دباﺅ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے تمام افسران کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے خاتمہ میں رکاوٹ یا روائتی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے آفیسرز یا آفیشلز کو ڈیوٹی پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔قبل ازیں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ادارہ کی مختلف برانچز کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی غیر قانونی بس اسٹینڈز مالکان کے خلاف رحیم یار خان اور خانپور میں کارروائیاں، مجموعی طو ر پر 80ہزار جرمانہ، خانپور میں دو پرائیوٹ بس اسٹینڈ سیل جبکہ رحیم یار خان میں خانپور اڈا پر قائم تمام غیر قانونی بس اسٹینڈ اور سیٹ بکنگ پوائنٹس کا صفایا کر دیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کو ضلع بھر میں قائم غیر قانونی بس اسٹینڈ فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے خانپور اڈا پر قائم تمام غیر قانونی بس اسٹینڈ اور پوائنٹس ختم کردیئے جبکہ تحصیل خانپور میں دو اسٹینڈ ز کو سیل کیا۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خانپور کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ خانپور کا دورہ بھی کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اندر تین یوم صفائی سمیت مسافروں کو سہولیات فراہمی کے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے اوور چاجنگ اور لوڈنگ پر رحیم یار خان میں30جبکہ خانپور میں 50ہزار جرمانہ عائد کیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close