fbpx

ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ، ممکنہ امونیا گیس کے اخراج پر ہونے والی مشقوں کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مقامی فرٹیلائزرکمپنی سے ملحقہ علاقوں میں امونیا گیس کے اخراج پر ہونے والی موک ایکسرسائز ز کے لیے اہم اجلاس منعقدہوا۔
اجلا س کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) رحیم یارخان شیخ محمد طاہر نے کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر،ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان، ریسکیو اینڈ سیفٹی انچارج عاشق محمود تحصیل صادق آباد،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کاشف ڈوگر ،آغا صفدر حسین ایچ ایس سی مینجر فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی، حمزہ حمید پروسس سیفی انجینئر فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی ،قیصر رزا ڈپٹی سپرڈینڈ رینجرز،خالد محمود انسپکٹر ماحولیات،محمد لطیف گل سول ڈیفنس آفیسر ،ڈاکٹر محمد اشرف اے ایم ایس شیخ زید ہسپتال، ڈاکٹر طلحہ منصور تحصیل ہسپتال صادق آباد ، ذوقیہ ملک پروگرام منیجر ریڈ پاکستان،ریاض احمد ایس آئی ٹریفک پولیس،شکیل احمد لیبر آفیسر رحیم یار خان ،مبشر محمود بٹ مینیجر سیفٹی ایف ایف سی، محمود علی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی صادق آباد،صفدر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر،پرویز احمد (محکمہ انڈسٹریز) اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر عبدالستار بابر نے رہنما ایجنسی کے طور پر مقامی فرٹیلائزر کمپنی سے ملحقہ علاقوں اور آبادی میں امونیا گیس کے اخراج کی صورت میں ہونے والی ایمرجنسی کے دوران مختلف اداروں کے اشتراک سے اسے ہینڈل کرنے کی منصوبہ بندی پر مکمل بریفنگ دی۔
انہوں نے تمام اداروں کے نمائندوں کی امونیا گیس کے اخراج سے قریبی آبادی کوبچانے کے لیے بنائی گئی منظم منصوبہ بندی اور ہر ادارے کے اس میں اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تمام وسائل کی اہم و متعلقہ جگہوں پر تعیناتی،تمام اداروں کے مرکزی افراد کا کردار اور اندرونی و بیرونی ایجنسیز کے ساتھ معلومات و ہدایات کا تبادلہ،مشترکہ طور پر بنائی گئی ریسکیو ٹیموں کی جاری کئے گئے نقشے کے مطابق ورکنگ،ریسکیو آپریشن کے مختلف یونٹ اور انکی ذمہ داریاں بتائی گئیں۔
ڈاکٹر عبدالستار بابر نے مزید کہنا تھا کہ اس اجلاس کا مقصد فیکٹری و کارخانوں میں سانحہ ہونے سے پہلے دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر اسے ہینڈل کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ باہمی طور پر مل کرانڈسٹریل حادثات کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے ریسپانس ٹیموں کی طاقت میں اضافہ کیا جاسکے
اور تمام ریلیف ایجنسیز میں روابط کو بڑھائیں جس سے انڈسٹریل ڈزاسٹر مینیجمنٹ کا مکمل شعور اْجاگر ہوسکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے سانحات کے لیے بنائی گئی
ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے ساتھ باہمی منصوبہ بندی کو سراہا اور کہا کہ تما م انڈسٹریز کو ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا اور ضلع میں ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر ریسپانس ٹیموں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
ضلع رحیم یاخاں صوبہ بھر میں انڈسٹریل مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہاں پر ہم ریسکیو ،ریلیف اداروںاور انڈسٹریل مینیجمنٹ کو یکجا کرکے ایسی منفرد ٹیم تشکیل دیں گے جوکہ باقی اضلاع کے لیے رول ماڈل کے طورپر پیش کی جائے گی جس کے لیے ضروری تمام وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔10اپریل 2019؁ء کو فْل ڈریس ریہرسل فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی سے قریبی آبادی میں کی جائے گی اور مکمل فرضی مشقوں کا انعقاد 14اپریل2019؁ء کو کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close