وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وفد کی 135پی میں مرنے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس
رحیم یارخان :ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے بہیمانہ قتل کی لرزہ خیز واردات کا سانحہ ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اقلیتی ایم پی اے مہندرسنگھ پال، صدر اقلیتی ونگ کے جنوبی پنجاب پی ٹی آئی سرفراز کا لواحقین سے اظہار افسوس،
پیوستہ روز چک 135پی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے بہیمانہ قتل کی لرزہ خیز واردات کے سانحہ پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اقلیتی ایم پی اے مہندرسنگھ پال سمیت صدر اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب سرفراز ریڈ پاکستان مجاہد سلیم،
ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کستورا جی شاد، اقلیتی ونگ کے پنڈت اشوک کمار نے چک 135پی میں گزشتہ روز ہلاک ہونے والے پانچ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لیے انکے گھر پہنچے ،
اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مشکل وقت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، بعدازاں جنرل سیکرٹری منیارٹی ونگ پی ٹی آئی یدھسٹر چوہان کے بھائی ارجن داس کی اچانک موت پر انکے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ ارجن داس نے گزشتہ روز کاروباری نقصان اور قرض میں پھنسے ہونے پر ذہنی دبائو پر خود کشی کرلی تھی۔