رحیم یارخان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موجودہ حالات ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش ہے،ڈی سی

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث موجودہ حالات ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کےلئے سازگار ہیں لہذا تمام محکموں کی فیلڈ ٹیمیں پہلے سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس کو جاری رکھیں۔
یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹر زبیر، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید سمیت محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، پنجاب فوڈ اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کی فیلڈ ٹیمیں ذمہ دارانہ سرویلنس کا عمل جاری رکھیں اس ضمن میں غفلت کی گنجائش موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے جبکہ ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں کی جانب سے سابقہ تصاویر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور پرانی تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتالز کو بھی ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مشتبہ مریضوں کو ڈیٹا اپ لوڈ کریں۔
اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں گذشتہ ہفتے کے دوران 14ہزار انڈور جبکہ8ہزار سے زائد آﺅٹ ڈور سرویلنس کی گئی اور فیلڈ ٹیمیں 1906ہاٹ سپاٹ کو بھی باقاعدگی سے چیک کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »