محکمہ ہائی ویز کی سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کی انسپکشن کے احکامات جاری

لاہور :وزیر اعلی عثمان بزدار کا شفافیت کیلئے اہم اقدام، محکمہ ہائی ویز کی مالی سال 2019-20ء کی سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کی انسپکشن کے احکامات جاری
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم گزشتہ مالی سال میں سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کے حوالے سے انکوائری کرے گی
ترقیاتی سکیموں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:عثمان بزدار
لاہور4جولائی:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے اہم اقدام-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ ہائی ویزکی گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کی انسپکشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں –

وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیر اعلی معائنہ ٹیم گزشتہ مالی سال میں سڑکوں کی مینٹیننس اور مرمت کی سکیموں کے حوالے سے انکوائری کرے گی-

وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نے اس ضمن میں مراسلہ جاری کر دیاہے – وزیر اعلی معائنہ ٹیم سکیموں کی سلیکشن کے طریقہ کار، مروجہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، فنڈز کے استعمال اور کام کی تکمیل کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے وزیر اعلی کو پیش کرے گی-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا- مقررہ مدت میں ترقیاتی سکیمیں مکمل ہونے سے عوام کو سہولت ملتی ہے –

فنڈز کے بروقت استعمال سے ترقیاتی سکیموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کا درست اور بروقت استعمال ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے – صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں –

rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »