ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

رحیم یار خانڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنرز ظہور اکبر، چوہدری اعتزاز انجم، آصف اقبال، ریاست علی سمیت ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر خوش آمدید کیا۔
سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر جام محمد نعیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو ضلعی افسران کی جانب سے مختلف امور بارے تعارفی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور میں بہتری کے سلسلہ میں تمام افسران کو اپنی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرنا ہو گا، حکومتی ترجیحات اور ایجنڈے کی تکمیل میں افسران مکمل دلجمعی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کریں گے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »