fbpx

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں

رحیم یار خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بہترین حکمت عملی پر گامزن ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود انسداد ڈینگی مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، تاہم عوام کا اس سلسلہ میں تعاون نہایت ضروری ہے جس کے لئے تمام محکمہ جات ڈینگی کے علاج اور احتیاطی تدابیر بارے عوام میں شعور و آگاہی کے لئے پمفلٹس، بینرز، انسداد ڈینگی واک اور سیمینارز کا تسلسل کے ساتھ اہتمام کریں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ منیجر ذیشان احمد، ڈاکٹر زبیر، یوسف سعید، چوہدری تنویر احمدسمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ خود کریں گے اور کوئی بھی ضلعی افسر بغیر ڈپٹی کمشنر آفس کی اجازت کے چھٹی پر نہیں جائے گا۔سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات ڈینگی لاروا کی افزائش کے لئے سازگار ہیں لہذا تمام محکموں کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کیبنٹ کمیٹی انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کر رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہر ہفتہ انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے تاکہ سو فیصد نتائج حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات حکومتی انڈیکیٹرز کو فی الفور مکمل کریں۔انہوں نے انسداد ڈینگی سے متعلق محکمانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ 
کھلی کچہری
کھلی کچہری
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔محکمہ تعلیم، صحت، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، ریونیو سمیت سائلین کی جانب سے دیگر محکموں سے متعلق اپنی شکایات و درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے گراں قدر اقدامات عمل میں لا رہی ہے تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر فوری انصاف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت طبی سہولیات، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں لاپروائی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »