رحیم یارخان شہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی سردارجام فیاض حسین لاڑ نے کہاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رحیم یارخان شہرکوفنڈسے محروم رکھناظلم وزیادتی کے مترادف ہے‘ حلقہ این اے 179‘ پی پی262اور263کے عوام فنڈزنہ ملنے سے مزیدمسائل سے دوچارہوں گے‘ حکومت فوری طور پررحیم یارخان کے لیے فنڈزجاری کرے تاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہوسکے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ضلع کی تمام تحصیلوں کوفنڈزجاری کیے گئے ہیں لیکن رحیم یارخان کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نہ کرکے حلقہ این اے179‘ پی پی262اور263کے عوام کومایوس کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈزجاری نہ ہونے سے نئے منصوبے بھی سردخانے کی نذرہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ عوام مسائل کاشکار ہے اورگلی محلوں سمیت شہرمیں ترقیاتی کاموں کی اشدضرورت ہے اس لیے حکومت فوری طور پرفنڈزجاری کرکے عوام کے مفادعامہ کے منصوبوں کاآغاز کرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »