fbpx

رحیم یارخان میں ہندو برادری کے روشنی کا تہوار(دیوالی) کی تقریب

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ہندو برادری کے روشنی کا تہوار(دیوالی) کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام ہندو برادری کی جانب سے علامہ اقبال لائبریری کے آڈیوریم میں کیا گیا تھاجس میں گرو سکھ دیو جی سمیت دیگر ہندو رہنما موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور سب سے بڑھ کر کہ اس ملک میں بسنے والے تمام پاکستانی ہیں اورچاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنے مذہبی تہوار مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مناتے اور ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی براری کے مسائل کا حل ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اگر کسی کو بھی مسائل کا سامنا ہوتو وہ کسی بھی وقت دفتری اوقات کار میں ملاقات کر سکتا ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ہندو برادری کے رہنماؤں کے ہمراہ روشنیوں کا تہوار(دیوالی) کا کیک کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »