15ونگ پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

Dg Ranger Punjab

صادق آباد :ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی ہدایت پر کشمور کے نواحی گاں مزاری گوٹھ میں 15ونگ پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، جہاں پر مریضوں کا فری چیک اپ کر کے مفت ادویات فراہم کی گئیں ‘ لیفٹننٹ کرنل گوہر اقبال کی سربراہی میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں موسمی بخار ، پیٹ درد ، ملیریا و مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کی ادویات مریضوں کو دی گئی ، کیمپ میں بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر مشتاق احمد سومرو اور جی ڈی ایم او ڈاکٹر غمشاد علی نے 243 سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کئے اور انھیں ادویات بھی دیں اور خاص طور پر بچوں میں موسمی وبائی بیماریوں کی ادویات بھی دی گئیں تھیں ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں محمدشفیق‘عبدالرحمن‘ سلامت علی‘ محمد ایاز‘ کامران علی و دیگر کا کہنا تھا کہ مزاری گوٹھ میں پنجاب رینجر کی طرف سے کیمپ کے انعقاد پر ہم اپنی پاک رینجرزاور جی ڈی ایم او ڈاکٹر غمشاد علی کے شکر گزار ہیں ، جنہوں نے یہاں پر مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں ادویات دی ہیں اس موقع پر لفٹننٹ کرنل گوہر اقبال نے بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کیے۔
#Dg Ranger Punjab

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close