fbpx

دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کا مقصد ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے،حاجی خادم حسین.

difa e pakistan council rahim yar khan

رحیم یارخان : دفاع پاکستان کونسل کا مشاورتی اجلاس ائیر پورٹ روڈ انجمن تاجران صادق بازار کے صدر رانا ندیم اور رانا محسن مجید کی رہائش گاہ پر زیر صدارت صدر حاجی خادم حسین منعقد ہوا۔ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کا مقصد ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے سول سوسائٹی تاجر حضرات اور محب وطن لوگوں کو اکٹھا کر کے گلدستہ بنانا ہے ۔ اسی سلسلے کی کڑی میں دفاع کونسل پاکستان کی آگنائزنگ کمیٹی نے سٹی تنظیم نو کیلئے مشاورت کی اور عہدیداروں کے چناﺅ کیلئے مزید وقت مقرر کر دیا جس میں بلا تفریق تمام طبقات کو تنظےمی عہدے دئیے جائیں گے ۔
اجلاس میں دفاع کونسل کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد آصف اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنما آصف لنگراہ‘ محمد بوٹا طاہر سمیت میونسپل کمیٹی کے کونسلرز فوزیہ عباس‘ عبداللہ سبحان خان ‘ طاہر خان ‘ زاہد خان سولنگی ‘ رضوان راٹھور‘ شاکر وقاص ‘ جاوید اقبال سنی چوہان ‘ مون چوہان ‘ ڈاکٹر ملک وقاص‘ انجینئر ساجد عباسی ‘ عمر منیر ‘ رانا اظہر سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا اور اس موقع پر یوم پاکستان کو شایان شان انداز میں منانے کا بھی عہد کیا گیااور سلسلہ میں تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ اس موقع پر دفاع کونسل پاکستان کے ضلعی صدر حاجی خادم حسین اور میزبان رانا محسن مجید نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔
difa e pakistan council rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close