ضلعی انتظامیہ یوم دفاع پاکستان فورم کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی،ڈپٹی کمشنر

Difa e pakistan Rahim yar khan

ضلعی انتظامیہ یوم دفاع پاکستان فورم کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی،

اس طرح کا پلیٹ فارم وقت کی ضرورت ہے ، پوری قوم کا فرض ہے کہ اپنے وطن کے دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فوج، سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے،
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے دفاع پاکستان فورم کے عہدیداران سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر میاں آصف لنگاہ، آصف ستار، چوہدری بوٹا طاہر،خالدہ مغل و دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دفاع پاکستان فورم کے ساتھ مل کر ارض پاک کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی۔
دفاع پاکستان کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر کو اس فورم کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے اقدامات بارے بریفنگ دی اور گرین پاکستان کے لئے ضلعی انتظامیہ کو10ہزار پودے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Difa e pakistan Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close