دفاع پاکستان فورم نے اپنی ضلعی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کردیا

دفاع پاکستان فورم کا مرکزی اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت سرپرست اعلی حاجی خادم حسین نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سرپرست جام فیاض احمد لاڑ بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی خادم حسین نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر رضا کاروں کا ایک گروپ ہے جو سماجی ‘سیاسی ‘صحافیوں اور کسانوں کو ایک جگہ یکجا کرنا ہے جس کا مقصد پاکستان کے دفاعی اداروں کا دفاع کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے یہ فورم پاکستانی عوام میں اداروں کا بہتر امیج اجاگر کرے گا انہوں نے بتایا کہ یہ جنگ مختلف طریقوں سے لڑی جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستانی عوام کے درمیان پاکستان پاکستان کی محافظ مسلح افواج سیکورٹی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈے پھیلانا ہے اس پروگرام کا مقصد اس گھناؤنے اور خطرناک چال کا ہر سطح پر توڑ کرنا ہے خالد سلیم نے کہا کہ وہ بحیثیت قوم اس فورم پر ہر قسم کا بھرپور کردار ادا کریں گے اور ملک کی سلامتی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close