ڈی سی کا ڈیجیٹل گرداوری پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مواضعات کا دورہ

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے دیہی مرکز مال تاج گڑھ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری سمیت ریونیو افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز مال میں فرد اجراء سمیت زمینوں سے متعلق دیگر سروسز کی قانونگوئی سطح پر فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اور سروسز کے حصول کے لئے آئے افراد سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن پر بورڈ آف ریونیو کا یہ اہم اقدام ہے جس کی بدولت زمینوں سے متعلق معاملات عوام کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں اور انہیں انتظار و قطار کی زحمت اٹھائے بغیر تمام سروسز اپنی دہلیز پر میسر ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ڈیجیٹل گرداوری پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور ڈیجیل گرداوری کے حوالہ سے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو جانچا۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے ریونیو سٹاف اور پٹواری حضرات ہدایت کریں کہ وہ زمینوں کی ڈیجیٹل گرداوری کے ساتھ مینول ریکارڈ کو بھی اپ ڈیٹ کریں تاکہ بوقت ضرورت دونوں ریکارڈ سے کام لیا جاسکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری نے ڈیجیٹل گرداوری کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button