آن ایئر ہونے سے قبل بھائی کی موت کی خبر سننے والی عراقی اینکر کا رد عمل

عراق میں ایک ٹی وی چینل کی خاتون میزبان اپنے پروگرام کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئی تو وہ شدید غم اور رنج کی حالت میں نظر آئی۔

عربی ویب سائٹ اخبار 24 کے مطابق خاتون میزبان کی اس حالت کی وجہ یہ بنی کہ آن ایئر ہونے سے چند منٹ قبل ہی اسے اپنے بڑے بھائی کی وفات کی خبر ملی تھی۔

عراقی چینل دجلہ کے پروگرام القرار لکم کے دوران ہی خاتون میزبان سحر عباس نے ناظرین کو بتایا کہ اس کے رنجیدہ اور غمگین ہونے کا سبب یہ ہے کہ اسے چند لمحوں قبل ہی اپنے بڑے بھائی میجر جنرل طارق عباس جمیل کی موت کی خبر پہنچی ہے۔

 

خاتون میزبان نے اس بات پر ناظرین سے معذرت بھی طلب کی کہ وہ آن ایئر ہونے کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی۔

سحر کے مطابق بھائی کی موت کی خبر سننے کے باوجود اس نے پروگرام پیش کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تا کہ ملک میں پیش آنے والے تازہ ترین واقعات کو ناظرین تک پہنچایا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »