رحیم یارخان :درخت لگانا سنت اور معاشرے کی خدمت ہے,مرزا امین

رحیم یارخان :درخت لگانا سنت اور معاشرے کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار نئے سال کی آمد شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار فلک شیر گوپانگ جنرل سیکرٹری مرزا امین ,خان عایشہ رحیم، فرحان عامر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر شجر کاری معاشرے کی بقاء کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے اور ہمیں ان کے منفی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے درخت لگانا دوسروں کے لیے بڑا فرق لا سکتا ہے، قدرتی پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔

درخت مختلف قسم کے پرندوں اور چھوٹے جانوروں جیسے کہ گلہری اور بیور کے لیے پناہ گاہ اور خوراک بھی فراہم کرتے ہیں۔ نمو کے تنوع کو بڑھاتے ہوئے، درخت ایک ایسا ماحول بناتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کی اجازت دیتا ہے جو دوسری صورت میں وہاں نہیں ہوتا۔ پھول، پھل، پتے، کلیاں اور درختوں کے لکڑی والے حصے بہت سی مختلف انواع کے ذریعہ استعمال ہوتے ہیں اور اسے انسان ایک پائیدار معاشرے کے حصے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور درخت لگا کر اللہ کی زمین کو سرسبز و شاداب بنا کر مالک ارض و سما کو خوش کرنے کے مترادف بھی ہے جس کے جواب میں قدرت وہاں بارشیں کثرت سے برساتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے فوائد ہوتے ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور بارش اسکی اہم ضرورت ہے اس موقع مقررین نے موجودہ کابینہ کی کاوشوں کو سراہا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button