fbpx

درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے,ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جمیل احمدچوہدری

district and session judge rahim yar khan

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جمیل احمدچوہدری نے کہاہے کہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے‘ شجرکاری مہم میں ہرمکتبہ فکرکے افرادکوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے‘ عدلیہ عوام کوانصاف کی فراہمی کے لیے شب وروزخدمات سرانجام دے رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سبزہ زارمیں شجرکاری مہم کے تحت سینئرسول جج سردارخالدنعیم کے ہمراہ پودالگانے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شجرکاری مہم وقت کی اشدضرورت ہے ‘ سرسبزدرختوں سے ماحول صاف ستھرااورآلودگی سے نجات حاصل کرنے میں مددملے گی‘ انہوں نے کہاکہ عدلیہ قانون کی بالادستی کے لیے محنت ولگن سے فرائض انجام دے رہی ہے ‘ عوام کوانصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جارہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ ملک میں عوام کے حقوق کی آوازاٹھانے اورنظام کوچلانے میں میڈیاکاکرداراہمیت کاحامل ہے ‘ مثبت صحافت کے فروغ سے عوام کوحقوق کی فراہمی ممکن ہوسکے گی‘ قبل ازیں صدرپریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم ودیگرنے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جمیل احمدچوہدری اورسینئرسول جج سردارخالدنعیم کاپریس کلب آمدپرشکریہ اداکرتے ہوئے ویلکم کیااوریقین دلایاکہ پریس کلب مثبت صحافت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

district and session judge rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »