fbpx

تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل اور کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے, ڈی سی

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر سمیت عوامی مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، تمام ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل اور کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے، تمام ترقیاتی منصوبوں سے متعلق محکموں کے افسران متعلقہ ارکان پارلیمنٹ قومی و صوبائی اسمبلی کو ان کے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دیں تاکہ ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات متعین کرکے مرحلہ وار منصوبے مکمل کئے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے ترقیاتی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے مخدوم فواد، نمائندہ وفاقی و صوبائی وزراء سردار احمد خان سمیت صوبائی، وفاقی، لوکل گورنمنٹ اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ افسران عوامی مسائل حل اور آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہیں لہذا مفاد عامہ کے منصوبوں میں تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امسال ضلع میں شوگر کین سیزن کے حوالہ سے مثالی اقدامات کئے گئے تھے اور ٹریفک کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ پولیس اور موٹر وئے پولیس نے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جس کے باعث ٹریفک مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ پرمٹ کے اجراء اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیوں کے لئے بھی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ ضلع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس ایس پی موٹر وئے پولیس ازخود شاہرات پر جاکر سیفٹی اقدامات بارے عوام میں آگہی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عوام کوحکومت اور اداروں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جس کے لئے تمام ادارے حکومتی نمائندگان کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ ضلع کونسل کے بجٹ سے منظور ہونے والے ترقیاتی سکیموں بارے متعلقہ پارلیمنٹرین کو بریفنگ دی جائے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ضلع کونسل کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔اجلاس میں عباسیہ فلائی اوور، دیہی و شہری علاقوں میں سیوریج مسائل سمیت ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے تمام کام میرٹ پر کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں بد عنوانی ناقابل برداشت ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت نے جدید بنیادی سہولتوں کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔شہر میں سیوریج مسائل گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ صفائی وسیوریج مسائل حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ اندرون شہر گلی محلوں میں بجلی کی لٹکتی تارے عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہیں میپکو حکام فوری طور پر بجلی کی تا…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close