fbpx
خبریںرحیم یارخانضلعی انتظامیہ

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت اراضی کے انتخاب کے لئے اجلاس منعقد ہوا

district goverment news rahim yar khan today

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت ضلع رحیم یار خان میں اراضی کے انتخاب کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم،فاروق قمر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ امتیاز علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ عبدالخالق سمیت ضلع و میونسپل کمیٹیز کے چیف افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام حکومت کا عوامی سہولت کی جانب اہم قدم ہے جس کی کامیاب تکمیل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع کی کسی ایک تحصیل میں اس پروگرام کے تحت ہائوسنگ کالونی کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی جانب سے نیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے مجوزہ طور پر منتخب کی گئی اراضی کا از خود معائنہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ منتخب اراضی شہر سے نزدیک اور تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہو۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ کی جانب سے رحیم یار خان، خانپور اور صادق آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے منتخب کی گئی اراضی بارے بریفنگ دی گئی۔

dc jameel ahmed jameel
dc jameel ahmed jameel

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدارت تحصیل رحیم یار خان میں منظور ہائوسنگ سوسائٹیزکے بلڈرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، ضلع و میونسپل کمیٹیز کے چیف اور پلاننگ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہاکہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی بھی پہلی ترجیح ہے کہ ہم اپنے ضلع کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ بہتر انداز سے ضلع اور ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ تیزی سے بڑھتا ہوا بزنس ہے جہاں اس نے عوام کو سہولیات فراہم کی ہیں تو دوسری جانب شہری پریشان بھی ہیں جس کے سدباب کے کئے ہم نے مل کر حکمت عملی مرتب کرنا ہے تاکہ حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام منظور ہائوسنگ سوسائٹیز کے مالکان ترجیح بنیادوں پر اپنی ہائوسنگ سوسائٹیز کی چار دیواری کرتے ہوئے حد بندی کو یقینی بنائیں اور نقشہ میں دی گئی سہولیات مساجد،پارکس،سیوریج، واٹر سپلائی، الیکٹریک و گیس سپلائی سمیت دیگر پر ایک ماہ کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بلڈرز کو کہا کہ زرعی زمینوں کا تحفظ بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور وہ ہاسنگ سوسائٹیز سے فلیٹس کی تعمیر پر اپنی ترجیحات کو منتقل کریں تاکہ کم سے کم اراضی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز کی سہولت کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ون ونڈو سیل قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بزنس سے وابستہ لوگوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے یہ سیل اہم کردار ادا کرے گا اور کسی بھی ادارہ میں ہائوسنگ سودسائٹیز کے مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے تو وہ تحریری طور پر اپنی درخواست اس سیل میں جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سہولیات میں اضافہ کے لئے حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور ضرورت کی حامل ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں پہلے مرحلہ میں67واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جبکہ رحیم یار خان تا خانپور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بلڈرز سے کہا کہ وہ حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کی پیروی کرتے ہوئے اپنے بزنس کو قانونی تحفظ فراہم کریں انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی اور حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے والی ہائوسنگ سوسائٹیز کو فوری سیل کرتے ہوئے ان کے پلاٹس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ایسی تمام ہائوسنگ ساسائٹیز جنہوں نے متعلقہ اداروں سے رجوع کئے بغیر کام کا آغاز کیا ہے انہیں فوری سیل کرتے ہوئے پلاٹس کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے اور عوامی سہولت کے لئے ایسی ہائوسنگ سوسائٹیز کی معلومات تشہیر کی جائیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کو غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز زینت ولاز نہر کنارہ موضع علی پور سانگھی، کانجو ٹائون موضع علی اکبر سانگھی، المدینہ گارڈن113پی ، زینت ولاز سلطان پور، ڈیفنس گارڈن ابوظہبی روڈ موضع امان گڑھ اور منظور آباد ہائوسنگ اسکیم موضع بندور کو فوری سیل کرنے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوںنے کہا کہ عوام بھی بغیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیز سے کسی قسم کا لین دین نہ کریں اور کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس خریدنے سے قبل متعلقہ میونسپل کمیٹیز یا ضلع کونسل سے رجوع کرکے ہائوسنگ سوسائٹیز کی قانونی حیثیت بارے معلومات حاصل کریں۔اس موقع پر ہائوسنگ سوسائٹیز مالکان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاگیا کہ پہلی مرتبہ رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اعلیٰ افسران تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور اس شعبہ سے وابستہ افراد کے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ون ونڈو سیل کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارے مسائل ختم ہو ں گے اور انتظامیہ کے ساتھ روابط مستحکم ہونے سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

district goverment news rahim yar khan today

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close