کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) کیپٹن(ر)سعید لغاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عباس رضا ناصر، فاروق قمر، ڈی او انٹر پرائزز بلال احمد، سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی، صدر چیمبر آف کامرس، ضلعی صدر کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری اسد غفار، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اصغر، صدر پریس کلب میاں احسان الحق،کنزیومر نمائندگان خواجہ محمد ادریس، شمیل مرزا سمیت دیگر متعلقہ کاروباری تنظیموں کے عہدیداران و متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)کیپٹن(ر)سعید لغاری نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور کم نرخوں پر معیار اشیاء کی عام مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانا اس فورم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں مہنگائی کے تناسب کوعام آدمی کی دسترس میں رکھنے کے کاروباری تنظیموں اور اس فورم سے منسلک تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے عمل کو براہ راست مانیٹر کریں۔اس موقع پر متعدد اشیاء کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا جس کے مطابق باسمتی چاول پرانا 116، چاول ٹوٹا48روپے ، دال چنا باریک108، دال چنا موٹی115، دال مسور باریک105، دال مسور موٹی83، دال ماش برما116، دال ماش (دھلی)126،دال مونگ واش110، چنا سفید موٹا126، چنا سفید باریک95، سرخ مرچ 250، بیسن115، دودھ75، مٹن625، بیف320اور دہی کا نرخ80روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا جبکہ روٹی پانچ، نان سادہ10روپے میں فروخت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »