fbpx

ہسپتالوں میں ادویات کی کمی، مشینری کے غیر فعال ہونے کی شکایت پر متعلقہ انچارج ذمہ دار ہو گا،ڈی سی

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں میں ادویات کی کمی، مشینری کے غیر فعال ہونے کی شکایت پر متعلقہ انچارج ذمہ دار ہو گا جبکہ غیر حاضر میڈیکل آفیسرز و سٹاف کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان، ڈاکٹر سخاوت رندھاوا، ذیشان احمد سمیت تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال، آر ایچ سی کے ایم ایس، سینئر میڈیکل آفیسرز موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی سوفیصد موجودگی یقینی بنائی جائے اور حالیہ ادویات کی سپلائی آرڈرز پر متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ جلد از جلد ادویات کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بروقت اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتالوں اور رورل ہیلتھ سنٹرز سے متعلق جبکہ ذیشان احمد نے بنیادی مراکز صحت سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹس اور انڈیکیٹرز بارے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close