مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبویؐ ہے

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنے اور اسے بانٹنے کا حکم دیتا ہے، مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبویؐ ہے۔ڈی پی او عمر سلامت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی ودیگر کے ہمراہ دارلامان میں مقیم خواتین و بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کی خوشیوں کو دوبالا اس وقت کیا جا سکتا ہے جب ہم اپنے ارد گرد رہنے والے ضرورت مندوں کی مدد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے انچارج دارلامان زوبیہ مدثر کو بہترین نظم و نسق اور مذہبی تہوار کی مناسبت سے دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو سہولیات پہنچانے کے اقدام کو سراہا۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ دارلامان میں مقیم خواتین کو مکمل تحفظ اور قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے انچارج دارلامان کو ہدایت کی کہ وہ ان خواتین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل معلوم کریں اور جس مقام پر بھی انتظامیہ یا پولیس کی ضرورت ہو فوری آگاہ کریں۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت اور ارکان پارلیمنٹ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر و زکواۃ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت دیگر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، ضلع و میونسپل کمیٹیز کے مشترکہ تعاون سے تین روزہ عید میلہ کی تقریبات کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت دیگر انتظامی ٹیم نے عید الفطر کے موقع پر رحیم یار خان کے شہریوں کو جشن عید میلہ کے صورت میں بہترین تفریحی تحفہ دیا ہے اور موجودہ حکومت کا بھی یہی ویژن ہے کہ شہریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ اس میلہ کا مقصد شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو مثبت تفریحی سرگرمی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ پروگرام میں شہری صادق برانچ خانپور اڈا پر ریسکیو1122کی جانب سے مفت کشی رانی کی سہولت سمیت، میونسپل کمیٹی سبزہ زار میں میوزیکل پروگرام، فوڈ اسٹریٹ، دستکاری، جیولری، مہندی، چوڑیوں جیسے دیگر سٹالز سے مستفید ہوں گے جبکہ بچوں کے لئے پتلی تماشہ اور دیگر رنگا رنگ پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ اس ضلع کی عوام کو خوشگوار اور محفوظ ماحول میں مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی عبادات مکمل اور بازاروں میں شاپنگ کر سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے پیدل مختلف بازاروں کا دورہ بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے عید الفطر کی نماز مرکزی عید گاہ میں ادا کی۔اس موقع پر دونوں افسران نے ارکان پالیمنٹ اور دیگر شہریوں سے عید ملی اور انہیں عید الفطر کی مبارک باد دی۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے عید الفطر کے روز ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، انہوں نے چلڈرن، بزرگوں اور خواتین سمیت دیگر بیرکوں میں جاکر اسیران جیل کو عید کی مبارک باد دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی سمیت سپرنٹنڈنٹ جیل ودیگرموجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ رمضان امت مسلمہ کو اللہ کا عطا کردہ عظیم تحفہ ہے جسے رحمت، بخشش اور جہنم سے آزادی جیسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی امت محمدیہؐ پر خاص رحمت اور عنایت ہے کہ ہمیں گناہوں سے توبہ کی مہلت دی، اللہ رب العزت بندے کے معافی مانگنے سے بہت خوش ہوتا ہے لہذا آپ لوگ اپنے معاملات زندگی میں بہتری لاتے ہوئے اس عزم سے جیل سے باہر جائیں کہ آپ معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اسیران جیل کو سہولیات فراہمی کے لئے مزید اقدامات اٹھانے جبکہ ڈی پی او عمر سلامت نے مختلف قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔
عید الفطر کا یوم سعید ہمیں اخوت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، رمضان کی برکتیں سمیٹنے کے بعد یہ بابرکت تہوار ہمیں آپس میں مل بیٹھ کو خوشیاں منانے، غریب، نادار اور مستحق افرادکو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں سے عید ملنے اور گفٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں گھل مل گئے، بچوں نے بھی نہایت گرمجوشی سے اپنے محسن افسران کو خوش آمدید کیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں کی عیادت اور عید گفٹس تقسیم کئے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی، قائمقام سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے چلڈرن وارڈ سمیت دیگر میں جاکر مریضوں کی عیادت کی او رانہیں عید الفطر کی مبارک باددیتے ہوئے مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر دونوں افسران میں مریضوں کے ورثاء میں عید گفٹس بھی تقسیم کئے اور ان سے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات بارے معلومات حاصل کی۔انہوں نے عید الفطر کے موقع پر فرائض کی انجام دہی کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر ملازمین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابل قدر ہیں یہ لوگ جو عید الفطر جیسے خوشگوار مذہنی تہوار کے موقع پر مریضوں و دیگر ضرورت مندوں کے ساتھ اپنا وقت گزار کر انہیں راحت پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی سمیت دیگر نظم و نسق پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے عید الفطر کے روز یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہید اہلکار پولیس کا فخر ہیں، شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،محکمہ شہیدوں کے بچوں کا وارث ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران و جوانوں کی قربانیوں کی بدولت آج ہم امن وامان اور سکون کی زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے شہیدوں کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت نے عید الفطر کے اجتماعات پر سیکورٹی امور کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران واہلکاران سے عید ملے۔
اپوا لیڈیز کلب کی جانب سے عیدا لفطر کے موقع پر دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اپوالیڈیز کلب کی عہدیداران مصباح فاروق، روبینہ فرحان، رخسانہ ریاض، افشین نوید اور شگفتہ منصور نے انچارج دارلامان زوبیہ مدثر کے ہمراہ دارلامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں عید گفٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر اپوا لیڈیز کلب کی عہدیداران نے کہا کہ ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنا سنت نبویؐ ہے، اسلام ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنے اور اسے بانٹنے کا حکم دیتا ہے لہذا ہر صاحب ثروت کو اپنے اردگرد رہنے والے ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »