fbpx

شہری نشاندہی کردہ مخصوص جگہوں پر ہی آلائشیں و دیگر کچرا ڈالیں۔

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتاری سے ٹھکانے لگانے کے لئے ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور سیکرٹری یونین کونسلز موثر اور جامع پلان پر ذمہ داری سے عمل کریں۔
اس ضمن میں متعلقہ مشینری، لوڈر گاڑیوں، افرادی قوت اور دیگر ضروری وسائل کا خاطر خواہ بندوبست کرنے کے علاوہ شہریوں کی رہنمائی کے لئے وسیع آگہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری میونسپل اداروں کی جانب سے نشاندہی کردہ مخصوص جگہوں پر ہی آلائشیں و دیگر کچرا ڈالیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی اور یوم آزادی کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ضلع و میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر ضلع بھر میں معیاری صفائی کا ٹاسک بڑی اہمیت اور ذمہ داری کا متقاضی ہے جسے کامیاب بنانے کے لئے ضلع و میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ ادارے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو شہر سے باہر ڈمپ کرنے کے لئے تمام میونسپل ادارے بروقت اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرے اور خواشگوار ماحول کے ساتھ ساتھ شہریوں کی تفریح کے لئے دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کرایا جائے جبکہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں صفائی امور کا خود جائزہ لیں گے جبکہ یوم آزادی کے حوالہ سے بھی میونسپل اداروں کے ساتھ مل کر تقریبات کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر پارکس، پلک مقامات پر چراغاں کیا جائے علاوہ ازیں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع و میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، سٹاف، مالی ادائیگیوں اور دیگر معاملات کے حوالہ سے تفصیلی ڈیٹا ان کے دفتر بھجوائیں تاکہ تمام تر تفصیلات صوبائی سطح پر بنائی گئی پروونشل ٹرانزیشن ٹیم کو بھجوائی جا سکیں۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بھی محکمہ ہیلتھ و دیگر تعاون کرنے والے محکموں کے افسران کو ذمہ داری کے ساتھ اہم مقامات کی سرویلنس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حقائق پر مبنی رپورٹس مرتب کی جائیں اور ڈینگی لاروا کی موجودگی کے حوالہ سے اہم مقامات کو چیک کیا جائے۔انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں کی بھی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قبل از وقت تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو پابند کریں کہ عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرائے نہ لئے جائیں اور ایسا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »