ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ایڈیشنل سیشن ججزاورسول جج کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ایڈیشنل سیشن ججزاورسول جج کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،
district session court
district session court
جس میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے آفیسران سمیت سینئر زاورنوجوان وکلاءکی بڑی تعدادنے شرکت کی ،صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ نے نئے آنے والے ججز کو خوش آمدید کہا اورکہا کہ رحیم یارخان کی بار نے ہمیشہ جوڈیشری کو عزت دی ہے اوراپنا مکمل تعاون کیا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ نئے آنے والے ججز بھی وکلاءکے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،
جنرل سیکرٹری مرزا محمد امین خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اپنی خوبصورت شاعری میں نئے ججز کو خوش آمید کہا ،
تقریب سے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بنچ کے درمیان خوشگوار روابط ناگزیر ہیں،
آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا کر ہی عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جج کا کردار ہی اس کا تعارف اور پہچان ہوتی ہے انشاءاللہ رحیم یارخان میں وکلاءاور سائلین کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا بلاتفریق انصاف کی فراہمی ہمیشہ میرا مشن رہا ہے ،
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد اعوان نے سول ججز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آپکو اختیارات سے نوازا ہے اسے صحیح انداز میں استعمال کرکے اس کا حق ادا کریں اس موقع پرنوجوان وکلاءکو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سینئرز وکلاء سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں اورمزید محنت کریں تاکہ اپنے کلائنٹ کو انصاف کی فراہمی بھرپور اندازمیں اپناکردار ادا کرسکیں ،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید انجم نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی رحیم یارخان میں اچھا وقت گزارا ہے انشاءاللہ اس بار بھی وکلاءکے تعاون سے اوراپنے کپتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں انشاءاللہ سائلین کو میرٹ پر انصاف مہیا کیا جائے گا ،
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یاسر حیات اورسول جج فہیم الحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ رحیم یارخان میں آکر بہت اچھا لگا یہاں کے وکلاءتعاون کرنے والے ہیں انشاءاللہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے انصاف کا بول بالا کرینگے،
اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری اختر محمود چہور ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان بار نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بنچ سے ملکر مظلوم سائلین کو انصاف دلوایا ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ جوڈیشری کے نئے کپتان بھی وکلاءسے تعاون کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججزمبشر ندیم ،محمد زبیر غوری،سینئر سول ججز میں شیخ فیاض حسین ،عبدالستار بوسال ،محمد علی قذافی ،سول ججزمیں خرم سہیل محمود،ندیم اصغر ندیم، محمد اسحاق جاوید ،برکت علی ،رانا راشد افضل ،محمد اعجاز ودیگر ججز سمیت سابق ممبران پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی ، ایم جی ربانی ،میاں عبدالسمیع ،رئیس سہیل مصطفی چاچڑ،چوہدری منظور وڑائچ ،نذیر احمد لاڑ ،خادم حسین خاصخیلی ،چوہدری لیاقت علی ،جوادالحسن کمبوہ،ملک دوست محمد اعوان ،سید باہو شاہ،راجہ عبدالصمد خالد،نائب صدر سید غلام مصطفی امجد بخاری ،جوائنٹ سیکرٹری افتخار حسین سومرو،فنا نس سیکرٹری میاں احسن ندیم جان ،آڈیٹر کامران آصف،ایگزیکٹیوممبران میں ملک تاج محمد ،چوہدری طارق محمودسمیت دیگر وکلاءمیں چوہدری طیب پہلوان ،چوہدری غلام حسین کاہلوں،چوہدری نعیم مہاندرہ ،اختر خان ،میاں عبدالحفیظ ،سید فہد صہیب شاہ ،فرحان عامر،رئیس غلام فرید کھوکھر،جاوید دشتی ،خورشید سیال ،خرم چیمہ ،چوہدری جنید اقبال ،رئیس اصغر چاچڑ،جہانگیر خان کورائی ،غلام شبیر نادر دشتی وکلاءکی بڑی تعدادموجود تھی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button